خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ہیلتھ کیئر گروپ نے جعلی کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ رزلٹس پر پولیس شکایت درج کرالی

خلیج اردو: ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر نے بدھ کے روز ایک ایڈوائزری جاری کی جب ہوائی اڈے پر ہیلتھ کئیرکمپنیوں بشمول Aster کی جانب سے تھرڈ پارٹی ایجنٹس کی طرف سے جاری کردہ جعلی ٹیسٹ رپورٹس مسافروں کے پاس پائی گئیں، اور ساتھ ہی کمپنی نے دبئی پولیس میں شکایت بھی درج کرائی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

کچھ کیسز میں، منفی نتائج والی رپورٹس کو ڈیجیٹل طور پر ایڈٹڈ پایا گیا ہے جبکہ دیگر میں جعلی منفی ٹیسٹ کے نتائج دیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مسافر بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کرے۔ منفی RT-PCR ٹیسٹ رپورٹ دنیا بھر کے بیشتر ممالک کی طرف سے سفر سے پہلے کی لازمی ضرورت ہے۔

معاملے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ یہ فراڈ تھرڈ پارٹی ایجنسیوں اور ٹریول ایجنٹس کے ذریعے کیا جا رہا ہے، وہ مسافروں کو جعلی منفی رپورٹیں فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ بلا رکاوٹ پرواز کرسکیں۔

Aster DM Healthcare نے ایک عوامی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور مسافروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ ایجنٹوں کے بجائے مستند ہیلتھ کیئر سروس فراہم کرنے والوں سے براہ راست RT PCR ٹیسٹنگ سروس حاصل کریں۔

UAE میں PCR ٹیسٹوں کی قیمت 50 سے 150درہم کے درمیان ہوتی ہے، تاہم قیمتوں کا تعین سروس کی قسم پر منحصر ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button