متحدہ عرب امارات

عالمی انسداد منشیات مہم میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان بھی پیش پیش ، 55 ممالک کو منشیات کے 549 سمگلروں کی گرفتاری میں مدد دی

خلیج اردو

دبئی: بدھ کو حکام نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 55 دیگر ممالک کے ساتھ مل کر 549 افراد کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور 2018 اور 2021 کے درمیان 380 ٹن سے زیادہ منشیات ضبط کیں ہیں۔

 

دبئی میں پولیس اور پبلک سیکیورٹی کے ڈپٹی چیف اور انسداد منشیات کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ضحی خلفان تمیم نے وضاحت کی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے منشیات سمگلنگ کے روک تھام کیلئے کونسل کے قیام کے بعد دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھایا ہے۔

 

انہوں نے انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات نے چینی اور پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر بڑی مقدار میں منشیات پکڑنے میں مدد کی اور ایک درجن سے زائد منشیات کے اسمگلروں کو گرفتار کیا۔

 

 ہم نے چینی حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سمندر میں 5.1 ٹن منشیات لے جانے والے جہاز کو ضبط کیا اور چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

 

پاکستانی حکام کے تعاون سے 14 منشیات فروشوں کو پاکستان میں منشیات کی تجارت اور فروغ کی سرگرمیوں میں متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 حکام نے پاکستان کی وزارت داخلہ اور پولیس کے تعاون شکریہ ادا کیا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button