متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے نئے آئی ڈی کارڈ میں کون سے فیچرز ہیں؟

خلیج اردو
08 اگست 2021
دبئی : ہفتے کو وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت آئی سی اے نے ایمریٹس آئی ڈی کارڈ کی تجدید کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ نئے آئی ڈی کارڈ میں ایسا کیا نیا ہے۔ ببیادی طور پر اس کارڈ میں پانچ فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک ہائی کوالٹی کارڈ جس میں زیادہ سروس لائف ہو اور اس کارڈ کی سروس لائف دس سال کی ہے۔

ایک کانسالوڈیٹڈ تھری ڈی فوٹو : اس میں لیزر پرنٹنگ فیچر ہے جو کارڈ ہولڈر کے تاریخ پیدائش سے تصدیق شدہ ہو جائے گا۔

ایڈوانس ٹیکنیکل اور ٹیکنالوجیکل کیریٹریسٹکس : اس کارڈ کے چپ میں زیادہ استعداد اور ٹچ کیے بنا معلوم پڑھنے کی صلاحیت ہے۔

ایڈیشنل فیلڈز اینڈ کوڈز ڈیفینیشن : نئے معلومات میں پروفیشنل ڈیٹا ، ایشونگ اتھارٹی اور پاپولیشن گروپ کے حوالے سے زیادہ معلومات ہیں۔

آئی سی اے نے اس سے قبل اتھارٹی کی ایپ کے ذریعے آئی ڈی کا الیکٹرانک ورژن جاری کیا تھا۔

ایمریٹس آئی ڈی ایک شناختی کارڈ ہے جو آئی سی اے کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کے تمام شہریوں اور رہائشیوں کیلئے قانونی طور لازمی ہے۔

اماراتی پاسپورٹ اور ایمریٹس آئی ڈی کے نئے ڈیزائن کا اعلان پہلی بار نومبر میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا تھا۔

نئے شناختی دستاویزات شناختی دھوکہ دہی سے بچنے اور سفری دستاویزات پر قومی اور بین الاقوامی اعتماد کو مضبوط بنانے کیلئے اضافی بصری اور الیکٹرانک حفاظتی خصوصیات پیش کرتی ہیں۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button