متحدہ عرب امارات

ہٹ اینڈ رن کیس : ایک آدمی پر گاڑی چڑھانے والے کو 12 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو
فوجیرہ : فوجیرہ پولیس نے ایک ایشائی باشندے کو گرفتار کیا ہے۔ ڈرائیور ایک شخص کو گاڑی کے نیچے کچل گیا تھا جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔

یہ واقعہ مرباح کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈرائیور نے حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے حادثے کے 12 گھنٹے کے اندر فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

فجیرہ پولیس میں ٹریفک اور پٹرولنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل صالح محمد ال دھنانی نے تصدیق کی کہ آپریشن روم کو جمعہ کی رات تقریباً 11 بجے ایک ہٹ اینڈ رن حادثے کی اطلاع دی گئی جس میں متاثرہ شخص شدید زخمی ہوا تھا۔

پولیس ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے فوجیرہ اسپتال منتقل کیا۔

حادثے کا سبب بننے والے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے پولیس اسٹیشن کے تعاون سے محکمہ تفتیش اور ٹریفک کی جانب سے ایک سرچ اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button