متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: اگلا لانگ ویک اینڈ کب آئے گا؟

 

خلیج اردو آن لائن:

سال 2021 متحدہ عرب امارات کی عوام کے لیے لانگ ویک اینڈ یعنی ہفتہ وار چھٹیوں سے بھرپور سال رہا ہے۔ اس سال سب سے پہلا لانگ ویک  اینڈ مئی میں عید الفطر کے موقع پر منایا گیا تھا جب رہائشی 5 دن کی چھٹی سے لطف اندوز ہوئے تھے۔

جبکہ دوسرا لانگ ویک اینڈ عید الضحیٰ کے موقع پر جولائی میں 19 سے 24 جولائی کے درمیان آیا تھا۔ مزید برآں، اگست میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر بھی رہائشیوں کو تین دن کی تعطیل دی گئی تھی۔

مزید برآں، اس سال کے دو مزید لانگ ویک اینڈ ابھی باقی ہیں۔ جس دوارن رہائشی تعطیلات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس سال کے باقی بچ جانے والے لانگ ویک اینڈ میں سے پہلا لانگ ویک اینڈ حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کے موقع پر 21 اکتوبر سے 23 اکتوبر کے درمیان آنے کا امکان ہے۔

جبکہ اس سال کا آخری طویل ویک اینڈ یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر یکم دسمبر بروز بدھ سے 4 دسمبر بروز بدھ تک ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button