متحدہ عرب امارات

2021 میں چھٹیاں ، پہلا لمبا ترین ویک اینڈ کونسا ہوگا ؟

خلیج اردو
02 جنوری 2020
ابوظبہی : دنیا میں جہاں کہیں بھی تنخواہ یا اجرت پر کام کرنے والے افراد ہیں ، ان کیلئے چھٹی کسی نعمت سے کم نہیں ، سرمایہ دار اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی چھٹوں میں اپنے فیملیز کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے انتظار میں رہتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں سال 2021 کیلئے چھٹیوں کی تفصیلات کیا ہیں ، ہم آُ کو بتائیں گے تاکہ آپ اس کے مطابق اپنے پلانز بنا سکے ۔

2021 میں امارتیوں کو 14 سے 15 چھٹیاں ملیں گی۔ ان کا تعلق چاند دیکھنے سے ہے۔ پہلا لانگ بریک مئی میں ہوگا جس میں عید الفطر کی تہوار ہے۔ پوری دنیا میں مسلمان 29 اور 30 روزوں کے بعد عید مناتے ہیں۔ 2021 میں عید الفطر کی چھٹیاں 29 رمضان سے 3 شوال تک ہوں گی جس کا مقصد ہے کہ عوام کو 5 دنوں کی چھٹیاں ملیں گی اگر رمضان 30 دنوں کا ہوا اور اگر رمجںا کا مہینہ 29 دنوں کا ہوا تو عوام کو 4 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔

اس کے متعلق شمسی کلینڈر پر ممکنہ تاریخیں یہ ہیں کہ رمضان 12 اپریل سے شروع ہوگا اور 12 مئی کو اختتام ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button