متحدہ عرب امارات

عید پر عوام کو ممکنہ طور پر 5 روزہ بریک کا موقع ملے گا۔

خلیج اردو
دبئی :نئے سال پر متحدہ عرب امارات ایک مختصر دورانیے کے ورکنگ ویک سسٹم کو اپنا چکا ہے جس میں دشواریان نہیں اور ملازمین کیلئے سکون کا زیادہ وقت ملنے کی ضمانت ہے۔ جمعہ کو آدھے دن اور ہفتہ و اتوار کو مکمل چھٹی کے ویک اینڈ والا نظام یکم جنوری سے شروع ہو چکا ہے۔

اب رہائشی ہفتہ اور اتوار کو بریک کی پلاننگ کرتے ہیں۔ اب مئی میں ہم نے رہائشیوں کیلئے کچھ بندوبست کیا ہے جس میں ان کیلئے یو اے ای کے رہائشیوں کیلئے لمبے بریک سے لطف اندوز ہونے کا موقع ہے۔

سال نو کی چھٹی کے بعد اب عید پر چھٹی متحدہ عرب امارات کیلئے دوسری سرکاری چھٹی ہوگی۔

اگرچہ اسلامی کلینڈر کا دارومدار چاند دیکھنے پر ہوتا ہے تاہم فلکیاتی حساب کے مطابق رمضان کا مقدس مہینہ دو اپریل سے متوقع ہے۔ اسلامی مہینہ انتیس یا تیس دنوں کا ہوتا ہے اور اس کا درامدار چاند نظر آنے یا نہ آنے پر ہوتا ہے۔

اس بار رمضان کے مہینے کے تیس دنوں کے امکانات ہیں جس کا مطلب ہے کہ رمضان یکم مئی تک ہوگا اور دو اپریل کو عید کا پہلا دن ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری کلینڈر کے مطابق رہائشیوں کو عید الفطر کلینڈر ملے گا جس میں رمضان کی انتیس تاریخ سے شوال کی تیسری تاریخ تک چھٹیاں ہوں گی۔

شوال اسلامی کلینڈر میں رمضان کے بعد آںے والا مہینہ ہے۔ اگر رمضان انتیس دنوں کا ہے تو رہائشیوں کو چار دنوں اور اگر رمضان تیس دنوں کا ہوا تو رہائشیوں کو پانچ دنوں کا بریک ملے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button