متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی عدالت نے ایک ہسپتال کو سابقہ ڈاکٹر کو 50 ہزار درہم واجبات کی مد میں ادا کرنے کا حکم دے دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی ایک ہسپتال کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سابق ڈاکٹر کو اس کے غیر ادا شدہ 50 درہم پر مشتمل واجبات ادا کرے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق خاتون ڈاکٹر نے جس ہسپتال میں وہ کام کرتی تھی اس ہسپتال مقدمہ دائر کروایا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہسپتال کو اسے ملازمت کے معاہدے کے مطابق 1 لاکھ 50 درہم معاؤضہ ادا کرنا ہے۔

خاتون ڈاکٹر نے اپنے مقدمے میں وضاحت کی کہ جب اس کا ملازمت کا معاہدہ ختم ہوا تو ہسپتال کی انتظامیہ اس کے مالی واجبات ادا کرنے میں ناکام رہی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ بغیر کسی مناسب وجہ کے ہسپتال نے اس کی آخری تنخواہ میں سے 3 ہزار درہم بھی کاٹے۔ اس نے ہسپتال کی انتظامیہ کے ساتھ بات کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی، جس کی وجہ سے اسے ہسپتال کو عدالت میں لانا پڑا ہے۔

تاہم، فریقین کو موقف سننے کے بعد ابوظہبی کی ابتدائی کورٹ نے ہسپتال کو 48 ہزار 667 درہم خاتون ڈاکٹر کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہسپتال کو مزید حکم دیا کہ وہ مقدمے پر اٹھنے والے قانونی اخراجات بھی ادا کرے گا۔

عدالتی فیصلے کے بعد خاتون ڈاکٹر نے فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل سے رجوع کیا جسے کورٹ آف اپیل نے یہ کہتے ہوئے رد کر دیا کہ خاتون ڈاکٹر کے پاس اپنے کچھ دعوؤں کے ثبوت موجود نہیں۔ اور ابتدائی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button