متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے اسپتال کی جانب سے نایاب سرجری جہاں ڈاکٹروں نے مہارت سے کھوپڑی کے تہہ میں موجود ٹیومر کو نکالا

خلیج اردو
دبئی : ایمریٹس ہیلتھ سروسز سے منسلک القاسمی اسپتال میں ای این ٹی سرجری ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں پہلی بار ایک نایاب، پیچیدہ اور انتہائی باریک بینی سے سرجری کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سرجری کے وقت ایک چالیس سالہ مریض کی کھوپڑی کے تہہ میں موجود ٹیومر کو نکالا گیا ہے جس کی وجہ سے مریض کے بائیں کان اور بائیں بائیں طرف سے چہرے کا اعصابی نظام متائثر ہوا تھا۔

اس کارنامے کو سرانجام دینے والے ماسکو میں نیشنل ریسرچ سینٹر فار اوٹولوجی میں کان کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر حسن دیاب نے تعاون کیا ہے۔

سرجیکل ٹیم نے چہرے کے اعصاب یا دماغی شریانوں کو تلف کیے بغیر ٹیومر کو ہٹانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ای ایچ ایس میں اسپتالوں کے شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عصام ہویر الزرونی نے تاکید کی ہے مختلف طبی اداروں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینین بنایا جائے۔

انہوں نے صحت کی سہولیات کو سمارٹ میڈیکل کے ساتھ مضبوط کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button