متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں شیخ محمد کی ہدایات پر افغان پناہ گزینوں کو سماجی تحفظ دیا جائے گا

خلیج اردو
27 اگست 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبہی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی ہدایات پر متحدہ عرب امارات نے افغان فیملیز کو تحفظ دینا شروع کر دیا ہے۔ اس میں بالخصوص عورتوں اور بچوں کو سماجی تحفظ اور امداد دی جارہی ہے۔

شیخ محمد کی جانب سے اس حوالے سے فیمیلیز کے خصوصی تحفظ اور ناموس دیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے متعدد ممالک اور غیر سرکاری تنظیموں کے عملے کو افغانستان سے باحفاظت نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کیے گئے جس میں افغان فیملیز بھی شامل ہیں۔

اس حوالے میں متحدہ عرب امارات نے اپنے قومی طیاروں اور ایئرپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے تقریبا 39،827 افغانوں اور غیر ملکی شہریوں کو افغانستان سے نکالنے میں سہولت فراہم کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے افغانستان میں حالیہ پیش رفت کی روشنی میں کی جانے والی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کوششیں شیخ محمد کے لیڈرشپ کی عکاسی کرتی ہیں جو کہ ہمیشہ کیلئے بحران کے وقت عالمی تعاون اور یکجہتی پر مبنی ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button