متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے اس پروگرام میں شرکت کریں ٹریفک بلیک پوائنٹس میں کمی کروائیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے 576 ڈرائیوروں نے ابوظہبی پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے آگاہی پروگرام میں شرکت کر کے سال 2021 کے پہلے 6 ماہ کے دوران اپنے ٹریفک بلیک پوائنٹس میں کمی کروائی ہے۔

ابوظہبی پولیس کی جانب سے منگل کے روز بتایا گیا ہے کہ ان ڈرائیوروں نے “traffic point reduction program” میں شرکت کر کے بلیک پوائنٹ میں کمی جیسا فائدہ حاصل کیا ہے۔ یہ پروگرام کچھ سال پہلے موٹر ڈرائیوروں کے لانچ کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد ڈرائیونگ کے اداب، بہترین کلچر اور آگاہی پھیلانا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جن ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث زیادہ سے زیادہ 24 بلیک پوائنٹ دیے گئے ہیں وہ اس پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں مزید تین پروگرام شامل ہیں۔ پہلا پروگرام ایسے ڈرائیوروں کو سال کے 8 بلیک پوائنٹ کی کمی سہولت فراہم کرتا ہے جن پر 8 سے 23 ٹریفک بلیک پوائنٹ عائد ہیں۔ دوسرے پروگرام میں ایسے ڈرائیور شرکت کر سکتے ہیں جن پر 24 بلیک پوائنٹ عائد ہیں اور انکا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ تیسرے پروگرام میں ایسے ڈرائیور شرکت کر سکتے ہیں جن کی گاڑی ضبط کر لی گئی ہے۔ یہ پروگرام عربی، انگش، اور اردو میں دیے جاتے ہیں۔ یہ پروگرام مصفحہ میں پولیس کے ٹریفک پوائنٹ سیکشن میں، الظفرۃ میں زید سٹی میں واقع پولیس فالو اپ سیکشن اور العین میں موراوب القادم بلڈنگ میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے 8003333 پر کال کریں یا پولیس کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button