متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کیسے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ نے کرونا وائرس کے انسداد میں اہم کردار ادا کیا؟

خلیج اردو
25 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کا دنیا بھر میں کرونا ٹیسٹنگ میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ دنیا بھر میں ممالک نے اتنے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ نہیں کی ہے جو امارات نے کی ہے کیونکہ ان کے نظام صحت پر پڑا بوجھ بہت تھا۔

متحدہ عرب امارات نے رہائشیوں کو اعلی معیار کے ٹیسٹ اور صحت سے متعلق دیگر خدمات کافی مناسب قیمت میں فراہم کی ہے۔ اس سے وائرس کو محدود کرنے اور شرح اموات کو کم کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں حکام 300,000 تک کرونا ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کرتے آئے ہیں۔ اب تک ملک میں 72 ملین تک کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

حال ہی میں متحدہ عرب امارات یونیورسٹی کے ابوظہبی سینٹر فار پبلک ہیلتھ اور کالج آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے محققین کی ایک ٹیم نے ملک کے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ پروگرام کے نتائج کا جائزہ لیا ہے۔

ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر کے متعدی امراض کے شعبے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور متحدہ عرب امارات میں صحت کے شعبے کی سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کو اپنانے سے ملک کو اپنی جانچ کی صلاحیتوں اور تشخیصی طریقوں کو تیزی سے اپ گریڈ کرنے میں مدد ملی۔

تحقیق کی سربراہی کرنے والے متحدہ عرب امارات یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایرک کورنیف کے مطابق اس مطالعہ سے فائدہ اٹھانے کیلئے متحدہ عرب امارات کے تجربے کو پوری دنیا کے ساتھ تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ مطالعہ ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر کی جانب سے کی جانے والی بہت سی دیگر تحقیقوں کا حصہ ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button