متحدہ عرب اماراتٹپس

اماراتی شناختی کارڈ کی الیکٹرانک کاپی حاصل کرنے کا طریقہ کار جانیے

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ کو متحدہ عرب امارات کے شناختی کارڈ کی ہارڈ کاپی ابھی تک موصول نہیں ہوئی تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ کیونکہ اب آپ اسمارٹ موبائل ایپ کے ذریعے اماراتی شناختی کارڈ کی الیکٹرانک حاصل کر سکتے ہیں اور اسے ہارڈ کاپی کی طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی شناخت اور شہریت سے متعلق وفاقی اتھارٹی آئی سی اے نے اماراتی شناختی کارڈ کے جدید ورژن کے اجراء کا آغاز کر دیا ہے۔

شناختی کارڈ کی الیکٹرانک کاپی آئی سی اے یو اے ای کی اسمارٹ موبائل ایپ پر دستیاب ہوگی۔ اور یہ ایپ انڈرائڈ اور آئی او ایس سے مفت ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔

آئی سی اے نے شناختی کارڈ کے حصول لیے درخواستیں دینے والے افراد کو ہدایت کی ہے جب تک انکے کارڈ پرنٹ نہیں ہو جاتے وہ تمام سرکاری سروسز حاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈ کے الیکٹرانک ورژن کا استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ خود کار طریقے سے جنریٹ ہوتا ہے اور اس میں ایک کیو آر کوڈ شامل ہوتا ہے جو سرکاری ڈیپارٹمنٹس سرکاری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور شناختی کارڈ کا الیکٹرانک ورژن پرنٹ شدہ کارڈ کی طرح کی کار آمد اورقابل قبول ہے۔

مزید برآں، آئی سی اے نے تمام متعلقہ حکام اور سروسز فراہم کرنے والے اداروں سے رابطہ کرنے کے بعد انہیں الیکٹرانک آئی ڈی کی بنیاد پر سروسز فراہم کرنے کا کہ دیا گیا ہے۔

شناختی کارڈ کی الیکٹرانک کاپی حاصل کرنے کے لیے درج ذیل طریقہ کار اپنائیں:

  • آئی سی اے کی موبائل ایپ (ICA UAE Smart) ڈاؤںلوڈ کریں
  • ایپ کے ڈاکومنٹ والٹ میں شناختی کارڈ کی الیکٹرانک کاپی محفوظ کرنے کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کریں
  • پھر شناختی کارڈ کی اس الیکٹرانک کاپی کو ہر قسم کی سروسز حاصل کرنے کے لیے استعمال کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button