متحدہ عرب اماراتٹپس

یو اے ای کے پانچ سالہ ملٹی انٹری سیاحتی ویزے کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار جانیے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی شناخت اور شہریت سے متعلق اتھارٹی آئی سی اے نے درخواست کنندگان کو طریقہ کار سے آگاہ کیا ہے جس کےتحت اور آئی سی اے کی ویب سائٹ سے 5 سالہ ملٹی انٹری سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

4 اگست کو آئی سی اے کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 5 سالہ سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار شیئر کیا گیا تھا۔  جو کہ درج ذیل ہے:

یاد رہے کہ 5 سالہ ملٹی انٹری سیاحتی ویزے کی منظوری 21 مارچ 2021 کو یو اے ای کی کیبنٹ کی جانب سے دی گئی تھی۔ اس ویزے کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو کسی اسپانسر کی ضرورت نہیں ہوتی آپ اپنی اسپانسر شپ پر ہی اس ویزے کے لیے درخواست دے  سکتے ہیں۔

مزید برآں، ملٹی انٹری سیاحتی ویزے کے تحت ہر ویزٹ پر یو اے ای میں زیادہ سے زیادہ 90 تک قیام کر سکتے ہیں۔ اور اس مدت میں مزید 90 دن کا اضافہ بھی کروایا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سیاح صرف 30 دن یا 90 تک یو اے ای میں قیام کر سکتے تھے۔

5 سالہ ملٹی انٹری سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار:

  • سب سے پہلے آئی سی اے کی ویب سائٹ ica.gov.ae پر لاگ ان کریں
  • دوسرے مرحلے میں ویب سائٹ سے ای چینل سروسز کا انتخاب کریں
  • تیسرے مرحلے میں پبلک سروس کی آپشن کا انتخاب کریں
  • چوتھے مرحلے میں تمام ممالک کے لیے 5 سالہ ملٹی انٹری ویزے کی سروس کا انتخاب کریں
  • درخواست فارم میں اپنی ذاتی اور پاسپورٹ کی تفصیلات درج کریں
  • اس کے بعد اپنی رنگین تصویر، پاسپورٹ کی کاپی، میڈٰکل انشورنس، اور اپنی گزشتہ چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ اپ لوڈ کریں جس میں کم از کم 4 ہزار ڈالر کے قریب بیلنس ہو۔
  • درخواست کو دوبارہ پڑھنے کے بعد 650 درہم فیس ادا کریں۔ یوں ویزے کے لیے آپ کی درخواست جمع ہو جائے گی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button