متحدہ عرب اماراتٹپس

متحدہ عرب امارات: لیبر کانٹریکٹ تک آن لائن رسائی حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کو یو اے ای میں قانونی طور پر کام کرنے کے لیے ایک ورک کانٹریکٹ سائن کرنا ہوتا ہے۔ یہ کانٹریکٹ آجر اور ملازم کے درمیان طے پاتا ہے جس میں دونوں فریقین کے درمیان طے پانی والی اہم شرائط درج ہوتی ہیں۔ جیساکہ کام کے اوقات، ذمہ داریاں، تنخواہ اور دیگر حقوق وغیرہ۔ لہذا نوکری حاصل کرنے کے بعد لیبر کانٹریکٹ سائن کرنے سے پہلے اسے اچھی طرح سے پڑھیں۔

اگر آپ بھی یو اے ای میں کام کر رہے ہیں اور آپ کو اپنی ملازمت دوران لیبر کانٹریکٹ کی ضرورت پیش آتی ہے تو آپ اسے یو اے ای وزارت برائے انسانی وسائل (موہری) کی ویب سائٹ سے درج ذیل طریقے سے حاصل کر سکتے ہیں:

لیبر کانٹریکٹ آن لائن حاصل کرنے طریقہ کار درج ذیل ہے:

آپ لیبر کانٹریکٹ تک وزارت ہیومن ریسورس کی ویب سائٹ (www.mohre.gov.ae) یا موہری کی ایپ MOHRE UAE کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

1۔ موہری کی ایپ یا ویب سائٹ کا انتخاب کرنے کے بعد آپ کو رجسٹریشن کرنی ہوگی اور پھر رجسٹریشن سے حاصل ہونے والے یوزر نیم اور پاسپورڈ کا استعمال کر کے لاگ ان کرنا ہوگا۔ ؎

2۔ ویب سائٹ ایپ میں لاگ ان کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں سروسز کے بٹن کے نیچے دیئے گئے  My Contract  کی سروس کا اتنخاب کریں۔

3۔ تیسرے مرحلے میں اس سروس کے لیے اپلائی کرنے کے لیے اپلائی کے بٹن پر کلک کریں۔

4۔ چوتھے مرحلے میں اپنا پاسپورٹ نمبر، نیشنلٹی، اور تاریخ پیدائش درج کرنے کے بعد درخواست جمع کروانے کے لیے Submit کے بٹن پر کلک کردیں۔

جس کے بعد ویب سائٹ یا ایپ آپ کو آپکا مکمل لیبر کانٹریکٹ فراہم کر دے گی۔

نوٹ: یہ سروس صرف ان ملازمین کے لیے ہے جو وزارت ہیومن ریسورس(موہری) کے ساتھ رجسٹر ہیں۔ اگر آپ کی نوکری فری زون میں ہے تو لیبر کانٹریکٹ حاصل کرنے کے لیے آپ کو متعلقہ حکام سے رابطہ کرنا ہوگا۔

source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button