متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : شہر میں پارکنگ کی 2175 مزید جگہوں کا اضافہ کر دیا گیا

خلیج اردو
20 اگست 2021
العین : ابوظبہی میں محکمہ بلدیہ اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر آئی ٹی سی نے اعلان کیا ہے کہ العین شہر میں پانچ سیکٹرز میں معیاری پارکنگ کی 2,175 جگہوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ المتاریدھ اور المواجی کے علاقوں میں بنائے گئے ان پارکنگ مقامات کو 22 اگست سے استعمال میں لایا جائے گا۔

یہ العین میں پبلک پارکنگ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے دوسرے مرحلے کے طور پر آتا ہے جس کا مقصد بے ترتیب پارکنگ کو کم کرنا اور ٹریفک کے بہاؤ کو بڑھانا ہے۔

آئی ٹی سی نے بتایا کہ المتاریدھ کے علاقے میں 2,058 پارکنگ اسپیسز ہیں جس میں الجازہ سیکٹر میں 388 ، الجبال سیکٹر میں 769 ، اوقدت المواجی سیکٹر میں 846 ، قود الحوسن میں 117 پارکنگ سلاٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ آئی ٹی سی کے العین شہر میں پارکنگ کا انتظام کرنے ، پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے اور ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے طویل مدتی حل پیش کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

یہ غیر قانونی اور بے ترتیب پارکنگ کو کم کرنے ، دستیاب پارکنگ کی جگہوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو شروع کرنے اور پارکنگ کی جگہوں کی تلاش کا وقت کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور اسی کے مطابق صارفین کیلئے سہولیات میں اضافہ کرتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button