متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پاکستان اور بھارت سے یو اے ای کیلئے پروازیں تاحکم ثانی معطل ہیں،اتحاد

خلیج اردو
29 جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایئرلائنز اتحاد ایئرویز نے بدھ کے روز کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان سے فضائی پروازیں تاحکم ثانی معطل کیں گئیں ہیں۔

جب ان سے ایک صارف نے پوچھا کہ کیا مذکورہ بالا ممالک سے امارات کیلئے پروزیں 03 اگست سے دوبارہ فعال ہونگی؟ جو اتحاد کے ہیلپ لائن نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت اور پاکستان سے پروازیں تاحکم ثانی معطل کیں گئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں اس حوالے سے تبدیلی کرنی ہوگی ، وہ ویب سائیٹ کے ذرئعے تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔ صارفین کو ویب سائیٹ باقاعدگی سے وزٹ کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

یہ اپڈیٹس اس کے بعد سے آئی ہے جب اتحاد نے دونوں ممالک سمیت ایشیائی ممالک کیلئے پروازیں دو اگست تک معطل کیں تھیَ

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button