متحدہ عرب امارات

دو سالہ بچے نے لاٹری کے جس ٹکٹ کا انتخاب کیا، اس نے باپ کی قسمت بدل لی

خلیج اردو
دبئی: ایک بھارتی غیر ملکی نے بگ ٹکٹ کے ہفتہ وار قرعہ اندازی میں 300,000 درہم کا انعام جیتا ہے۔ اس کی قسمت کی مہربانی کیلئے خریدے گئے ٹکٹ کا انتخاب اس کے بیٹے نے کیا تھا۔

قطر کے رہائشی طارق شائق گزشتہ کسئی سالوں سے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر یہ ٹکٹ خرید رہا ہے۔ وہ رمضان کے مہینے میں اس خوشی کی خبر پر کافی پرجوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دوستوں کو رقم کی انتہائی اشد ضرورت ہے اور اب میرے کچھ دوست اس رقم سے اپنی ضرورتوں کو پورا کریں گے۔

طارق اس ہفتہ وار قرعہ اندازی کے جیتنے والے تیسرے خوش نصیب ہے جن کا کہنا ہے کہ اس بار انہوں نے گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں جلدی ٹکٹ خریدار۔

جس لکی ٹکٹ کا انتخاب شائق کے کم سن بیٹے نے کیا تھا وہ 108475 ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار میں نے اپنے دو سالہ بیٹے کو ٹکٹ نمبر منتخب کرنے کے لیے کہا اور اس نے جس نمبر کا انتخاب کیا وہ لکی نمبر ثابت ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ ٹکٹ کا انتخاب میرے بیٹے نے کیا۔

اسی ٹکٹ کو بگ ٹکٹ کے ڈرم میں بھی ڈالا جائے گا جس سے اسے 3 مئی کو 12 ملین درہم کی عظیم الشان قرعہ اندازی کے دوران کروڑ پتی بننے کا موقع ملے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button