متحدہ عرب امارات

اے ٹی ایم سے ملنے والی رقم پولیس کے حوالے کرنے پر عجمان پولیس کا بھارتی باشندے کو اعزاز

 

خلیج اردو آن لائن:

عجمان پولیس نے ایک بھارتی باشندے کو اس کی ایمانداری کے اعتراف میں اسے اعزاز سے نوازا ہے۔ بھارتی باشندے کو اے ٹی ایم سے نقدی ملی تھی جو اس نے عجمان پولیس کے حوالے کر دی تھی۔

عجمان پولیس کے ڈپٹی کمانڈر انچیف آفس کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ خلفان عبداللہ النعیمی نے ایک ہندوستانی تارکین وطن پانڈین کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ یہ سرٹیفکیٹ بھارتی باشندے کی جانب سے اے ٹی ایم میں ملنے والی رقم فوری طور پر عجمان پولیس کے حوالے کرنے کے اعزاز میں دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عجمان پولیس ہر وقت پولیس کے ساتھ تعاؤن کرنے والوں کو اعزاز دینےکے کی خواہاں ہوتی ہے۔ انہوں نے عوام کو معاشرے کے مفاد کے تحفظ کے لیے مدد کرنے کی ترغیب بھی دی۔

پانڈین نامی بھارتی تارک وطن نے اعزاز دینے جانے پر عجمان پولیس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کامیابی کی دعایں دیں۔ پانڈین کا کہنا تھا کہ اس نے یہ عمل معاشرے کے لیے اپنا فرض سمجھتے ہوئے کیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button