متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: جھگڑے سے بچنے کے لیے عمارت کی بالکونی سے چھلانگ لگانے والا نوجوان ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کی ایک عمارت میں کچھ لوگوں کے درمیان ہونے والے جگھڑے سے خود بچانے کے لیے عمارت کی بالکونی کودنے والا نوجوان جاںبحق ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی عمر 29 سال ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں ابو شاگرا کے علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں کچھ افریقی باشندوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع ملی تھی۔

پولیس کے مطابق وشنو نامی نوجوان جھگڑے کے وقت اپارٹمنٹ کے اندر موجود تھا۔ جگھڑے سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے اس نے عمارت کی پہلی منزل پر واقع بالکونی کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن زمین پر گر جانبحق ہوگیا۔

تاہم، اس کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ملے۔ زمین پر گرنے کی وجہ سے اس کے جسم کے اندر کی طرف خون رسنا شروع ہوگیا جس کے باعث اسکی موت ہوگئی۔

وشنو اسی علاقے میں ایک سالیون میں کام کرتا تھا۔

پولیس نے اس واقعہ میں ملوث کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔ اور رہائشیوں کو ایسی غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے لوگوں کے درمیان خوف و حراس پھیلنے کا خطرہ ہو۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button