متحدہ عرب امارات

حوثی باغیوں کی اشتعال انگیزی جاری ، متحدہ عرب امارات پر ایک اور ناکام میزائل حملہ کر دیا ، میزائل ناکارہ بنا دیا گیا

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کی جانب سے ایک اور حملہ ناکام بنادیا ہے اور باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل یو اے ای کی جانب ایرانی سرپرستی میں کام کرنے والے تخریب کار حوثی باغیوں نے داغے ہیں جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

دوسری طرف میزائل حملے کے بعد حوثی باغیوں کے میزائل لانچر کو تباہ کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایک مشترکہ آپریشن میں متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کے اس سسٹم کو تباہ کیا ہے جس کی مدد سے وہ میزائل داغتے تھے۔

ایک ٹویٹ میں وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یمن میں موجود حوثیوں کے الاجوف کو تباہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تباہ کاری کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ میزائل لانچ سائیٹ اس کے بعد تباہ کیا گیا جب یو اے ای نے حوثیوں کی جانب سے بیلاسٹک میزائل داغے تھے اور اسے تباہ کیا گیا تھا۔

پیر کو کیا جانے والا حوثی باغیوں کا حملہ تیسرا حملہ تھا تو کیا گیا تھا۔ پہلا حملہ ابوظبہی میں آئل کمپنی پر کیا گیا تھا جس سے تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button