متحدہ عرب امارات

حوثیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر مزید تین مزائل حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ، امریکہ نے یو اے ای کی مدد کیلئے اہم فیصلہ کر لیا

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے تین اشتعال انگیز ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا ہے جہاں ڈرون حملوں کی مدد سے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

وزرت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور میزائل کے باقیات ایسے علاقے میں گرے ہیں جو آبادی سے دور ہیں۔

وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔ کہا کہ یو اے ای کی حفاظت کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گی۔

امریکہ کی جانب سے جنگی جہاز بھجوانے کا فیصلہ

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ گلف میں اہنے اتحادی کی مدد کیلئے وارشپ اور فائٹر جیٹ بھجوائے گا۔ ایک بیان میں امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ اپنے اتحادی کے حالیہ پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے حوثیوں کے خلاف اس کی مدد کیلئے جنگی جہاز بھجوائے جائیں گے۔

امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ پیشگی اطلاع دینے والے ایرڈیفنس سسٹم اور وارننگ انٹلی جنس سسٹم کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

اس حوالے امریکی عہدیدار اور ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات پر بدھ کو ہونے والا حملہ چوتھا حملہ ہے اور اس سے پہلے تین حملے یو اے ای پر حوثیوں کے ہو چکے ہیں جن میں سے ایک میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی بھی ہوئے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button