متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل امن ٹرین : اسرائیلی وزیر نے دبئی کو حیفہ سے ملانے کا عندیہ دے دیا

خلیج اردو
تل ابیب : اسرائیل کے ٹرانسپورٹیشن اور روڈ سیفٹی کی وزیر میرو میکیلی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل ایک امن ٹرین تیار کرنے کے خواہاں ہیں۔ ٹرین اسرائیل سے یو اے ای تک چلے گی۔

ایکسپو 2020 دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر خلیج ٹائمز سے گفتگو میں اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ان کے یو اے ای کے دورے کے دوران جس بڑے پروجیکٹ پر بات ہوئی ان میں سے ایک امن ٹرین ہے۔

 

مائیکلی نے کہا کہ مجھےاس میں خاص دلچسپی ہے اور میں جانتی ہوں کہ یہاں میرے شراکت دار بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہمیں اسے انجام دینے کی ضرورت ہے۔

2020 میں ابراہم معاہدے پر دستخط کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے اور مختلف شعبوں میں 50 سے زائد دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اسرائیل کے وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن اور روڈ سیفٹی اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے مشترکہ چیلنجز اور خطرات اور ممالک کو مزید خوشحال بنانے کے مواقع پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خود کار گاڑیاں اور ڈرون کے شعبے میں بھی تعاون بڑھایا جارہا ہے۔

اسرائیلی وزیر نے کہا کہ میں انہیں مجموعی بنیادی ڈھانچے کے ایک حصے کے طور پر دیکھتی ہوں۔ ہم ایسے ضوابط بھی تیار کر رہے ہیں جو خود مختار اور ڈرون دونوں کو عام زندگی اور عوامی میدان میں مشغول کرنے کی اجازت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں دلچسپ اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں جن میں دو معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button