متحدہ عرب امارات

یونانی جزیرے کریٹ میں سیلاب سے ایک ہلاک، 2 لاپتہ ہیں،یو اے ای نے ایڈوائزری جاری کردی

خلیج اردو
ایتھنز: یونان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے کریٹ جزیرے کا دورہ کرنے والے تمام اماراتیوں کو طوفان اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق تمام شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفارت خانے سے رابطہ کریں اور اپنے ٹھکانے کا اندراج کریں۔ سفارت خانہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یونانی حکام کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ یونانی جزیرے کریٹ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے سیلاب آنے کے بعد ہفتے کے روز ایک شخص مردہ پایا گیا اور دو افراد لاپتہ ہیں۔ سمندر کے کنارے واقع دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاع ملی ہے جہاں سڑکیں ندی بن چکی ہیں جو اپنے راستے میں موجود ہر چیز کو بہا کر لے جاتی ہیں۔

سول ڈیفنس کو متحرک کیا گیا ہے اور تمام شہریوں سے کریٹ اور آس پاس کے جزائر روڈس، کارپاتھوس، کاسٹیلوریزو اور کاسوس میں چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button