
خلیج اردو: ابوظہبی پولیس نے گاڑی چلانے والوں کو ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کے استعمال کے خطرات کے بارے میں تازہ ترین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوارن ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اکثراوقات المناک ٹریفک حادثات کا سبب بنتے ہیں۔
ایک الرٹ میں، پولیس نے وضاحت کی کہ فون سے ٹیکسٹ کرنا، اسکرول کرنا یا تصاویر لینا ڈرائیوروں کی توجہ ہٹاتا ہے جس سے متعدد جانیں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔
اچانک گاڑی گھمانا
درحقیقت ابوظہبی امارات میں ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور کی عدم توجہی کی بڑی وجہ ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کا استعمال ہے۔ کال کرنے، تصویروں پر کلک کرنے، ٹیکسٹ کرنے، یا سوشل میڈیا پر اسکرول کرنے سے اکثر گاڑی چلانے والے کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں، اور وہ تصادم سے بچنے کے لیے اچانک گاڑی ایک دم گھما یا موڑلیتے ہیں جس کے نتیجے میں اکثر سنگین حادثات رونما ہوتے ہیں۔
آگاہی مہم
خطرناک رویوں کو روکنے کے مقصد سے، پولیس سڑکوں کے نشانات اور سینما گھروں اور عوامی بسوں کی سکرینوں پر الرٹ پیغامات چلا رہی ہے۔
جرمانہ
ابوظہبی کے ٹریفک قانون کے تحت ڈرائیونگ کے دوران ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز استعمال کرنے والے موٹرسواروں پر 800 درہم جرمانہ، اور چار ٹریفک بلیک پوائنٹس عائد کیے جاتے ہیں۔