متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں آئندہ ہفتے سے بارشوں اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان، محکمہ موسمیات

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اتوار کے روز سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ جس کے ساتھ درجہ حرارت میں واضح کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی رات سے منگل تک ملک کے میں سطحی دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ جس کی وجہ سے "مغربی جزیروں، سمندر، ساحلی علاقوں، شمالی اور مشرقی علاقوں میں بادلوں میں اضافہ ہوگا اور اس کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں واضح کمی آئے گی”۔

جبکہ آئندہ بدھ اور جمعرات کو ملک خلیج عرب سے آنے والی نم شمال مغربی ہواؤں سے متاثر ہوگا۔ جس کے نتیجے میں ہلکی بارش کے امکان کے ساتھ ساحلی اور شمالی علاقوں میں بادلوں میں اضافہ ہوگا۔

جبکہ ہوائیں متعدل ہوگیں۔ لیکن بعض اوقات سمندر کے اوپر تیزہوں گیں جس سے کھلے علاقوں میں گرد اور مٹی اڑنے کا امکان ہے۔

مزید برآں، محکمہ موسمیات کی جانب سے کار سواروں کو بارش اور آندھی کی صورت میں احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اور عوام کو وادیوں سے دور رہنے کی ہدایت اور خلیج عرب کے سمندر میں نہانے سے منع کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button