متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں دھند کا راج ، حکام نے انتباہ جاری کر دیا

خلیج اردو
23 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں مرکزی محکمہ موسمیات این سی ایم نے الرٹ جاری کیا ہے کہ آج صبح 9 بجے سے 3 بجے کے درمیان دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگی اسی لیے لوگ احتیطاط سے گاڑی چلائیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو عام طور پر مطلع صاف رہے گا تاہم مشرق میں فضا آبرآلود ہوگی۔ جمعہ اور اتوار کو فضا میں خنکی کی شرح زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ دھند بھی زیادہ ہو گی۔

عربین گلف اور بحیرہ اومان میں پانی کے بہاؤ معتدل ہو گا۔

Source : KhaleejTimes

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button