
خلیج اردو
18 جنوری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی پولیس نے اپنی ویب سائیٹ پر پیرامیڈیکل اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کی خالی آسامیوں کا اشتہار دیا ہے۔
اگرچہ یہ موقع تمام قومیتوں کے شہریوں کو دیا گیا ہے کہ وہ درخواست دیں لیکن متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اہلیت میں بیچلر ڈگری ، قومی خدمت کورس کی تکمیل ( اماراتیوں کیلیے ) ، میڈیکلی تندرست ہونا اور تمام ضروری ٹیسٹ پاس کرنا شامل ہیں۔
#إعلان | تعلن القيادة العامة لـ #شرطة_أبوظبي عن توفر الشواغر الوظيفية (مسعف متوسط ) و( أخصائي طب الطوارئ ) وذلك حسب الشروط الموجودة في المنصة الذكية للتوظيف في الباركود أو زيارة موقع شرطة أبوظبي .https://t.co/ind963in2b pic.twitter.com/ZMcmsIDZAD
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) January 17, 2021
درخواست گزار کیلیے ضروری ہے کہ اس کا کوئی جرائم کا ریکارڈ نہ ہو اور کسی کالعدم جماعت یا تنظیم سے کوئی تعلق نہ رہا ہو۔ درخواست گزار کے پاس میڈیکل کے خدمات فراہم کرنے کا دو سالہ تجربہ ہو۔ اس کے علاوہ ایئر ایمبولینس میں کام کرنا کرنا آتا ہو۔
درخواست گزار نے ایڈوانس ٹروما لائف سپورٹ ، ایڈوانس کارڈیوواسکولر لائف سپورٹ ، پیڈیاٹرک ایڈوانس لائف سپورٹ اور ایڈوانس ایئروے منجمنٹ سے متعلق کورسز یا تربیتی پروگرام میں حصہ لیا ہو۔
درخواست گزار کے پاس ابوظبہی محکمہ صحت سے میڈیسن پریٹد کرانے کیلیے اجازت نامہ ہو۔ ابوظبہی پولیس ویب سائیٹ کے مطابق ابوظبہی ، العین ، الدہرفہ اور الرویس کیلیے آسامیاں خالی ہیں۔
Source : Khaleej Times