متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مختلف ملازمتوں کے مواقع ، کیسے درخواست دیں ؟

خلیج اردو
21 فروری 2021
دبئی : وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے پرکشش تنخواہوں والی ملازمتوں کے مواقع ان امیدواروں کیلئے موجود ہیں جو نرسنگ کے شعبے میں پڑھ رہے ہیں یا اس شعبے میں سپیشلائزیشن کر چکے ہیں۔ اسپتال میں اماراتی نرسنگ اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کیلئے ، وزارت نے 20 ہزار درہم پر مشتمل تنخواہ والی ملازمتیں ان گریجویٹ کیلئے دینے کی آفر کی ہے جو نرسنگ کالجیز سے فارغ التحصیل ہوئے ہوں۔

وزارت کی جانب سے اماراتی نرسنگ طلباء کی ٹیوشن فیس ، رہائش اور ٹرانسپورٹیشن کا خرچ برداشت کرنے کی پیش کش کی جا رہی ہے۔ وزارت نرسنگ کالجوں میں اماراتی طلبا کو 4500 درہم کا ماہانہ الاؤنس دینے کی پیش کش کررہی ہے اور اگر وہ نرسنگ پیشہ میں اعلی ڈگری کیلئے تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اگرچہ کرونا وائرس کی وبائی مرض کی وجہ سے کافی زیادہ تعداد میں ملازمتیں ضائع ہو گئیں ہیں ، تنخواہوں میں کٹوتی ہوئی ہے تاہم بعض شعبوں میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ان شعبوں سے وابستہ کام کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور ان میں سے ایک صحت کا شعبہ ہے۔۔

نرسوں شعبے کی مانگ میں نمایاں اضافہ ملک بھر میں دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ نجی اور سرکاری تنظیموں نے قابل نرسز کو ملازمت دینے کیلئے اشتہارات دیئے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے نے خالی آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ، اتھارٹی نے کہا ہے کہ انہیں تین مہینوں کیلئے قابل توسیع مدت کیلئے نرسز کی ضرورت ہے۔ ان کیلئے ابتدائی تنخواہ 8000 ہزار درہم ہے۔

کچھ روز قبل وزارت صحت کی جانب سے ایک اشتہار میں بھی بتایا گیا تھا کہ انہیں ہنگامی بنیادوں پر ملازمیں کی ضرورت ہے ۔ وزارت نے پوسٹ کیا تھا کہ وہ شارجہ ، راس الخیمہ اور دبئی کے سرکاری اسپتالوں میں عارضی معاہدے پر مستحکم انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) نرسوں کی تلاش میں ہے ۔

اس کیلئے قابلیت کا معیار یہ ہے کہ امیدوار کے پاس متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ نرس لائسنس ہو اور انہوں نے آئی سی یو میں 2 سال کیلئے کام کیا ہو۔ وہ نرسز جو ابھی متحدہ عرب امارات میں ہیں اور ان کے پاس ٹوورسٹ ویزہ ہے یا ویزٹ ویزہ ہے۔ وزارت صحت اور روک تھام نے بتایا تھا کہ آئی سی یو میں کام کرنے والی نرسز کی تنخواہ 9 ہزار درہم ہو گی۔

نجی اسپتالوں میں نرسز کی ضرورت میں ہونے والا اضافہ ۔
نجی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے مراکز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ بھی فی الحال نرسز کی تلاش میں ہیں کیونکہ نرسوں کی مانگ پہلے کی نسبت زیادہ شرح سے بڑھ رہی ہے۔ اس مانگ میں نرسنگ ہیلتھ کیئر کے تمام پیشہ ور افراد شامل ہیں۔

یو ایس ای کے ایسٹر ہاسپٹلز کی چیف نرسنگ آفیسر سارہ الیاس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نرسنگ اور دیگر میڈیکل شعبوں کے افراد کی ضرورت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کی ضرورت میں اضافے کی وجہ سے متعلقہ اسٹاف کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہون نے کہا کہ ہمیں ان نرسز کی ضرورت زیادہ پڑ رہی ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں کام کرنے کا تجربہ ہو کیونکہ اب ان کی مہارت ہمیں درکار ہے تاہم ایسا بھی نہیں کہ دیگر نرسز جیسے میڈیکل اور سرجیکل وارڈز کیلئے بھی ہمیں خدمات کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسپیشلائزیشن کو اتنی اہمیت نہیں دے پارہے کیونکہ ایک بار جب وہ کام شروع کرے گی تو وقت کے ساتھ انہیں ہر شعبے میں کام کرنے میں آسانی ہو گی۔

وی پی ایس ہیلتھ کیئر گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں تعلیم یافتہ طبی عملے کی ضرورت ہمیشہ سے ہی بڑھتی جارہی ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے صحت کے شعبے سے منسلک افراد کی ضرورت میں اضافہ ہوا ہے اور خاص کر نرسنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ ہم بھی دبئی اور اب دوسرے امارات میں اپنے اسپتالوں کیلئے تجربہ کار رجسٹرڈ نرسوں کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ فی الحال ، ہم انتہائی نگہداشت یونٹ یا آئی سی یو میں کم از کم دو سال کا تجربہ رکھنے والی رجسٹرڈ نرسوں کو ملازمتیں دے رہے ہیں۔

دبئی کے کینیڈا کے اسپیشلسٹ اسپتال میں ملازمت کیلئے درکار افراد کی ضرورت بارے تصدیق کرتے ہوئے اسپتال کے چیف اسٹریٹجک آفیسر گوپی ناتھ ایس نے بتایا کہ اگرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو نوکریون سے نکالا ہے لیکن ہمارے شعبے میں صورت حال مختلف ہے اور ہم نے حال ہی میں نرسوں کی بھرتی کی ہے کیونکہ ان کی ضرورت زیادہ ہے ہم چاہتے ہیں کہ آئی سی یو کیلئے متعلقہ تجربہ کے حامل نرسز ہوں اور دیگر نرسز باقی مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کی مدد کریں۔

ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر میں کارپوریٹ ہیومن ریسورس کے سربراہ ڈاکٹر امیت سنگھ نے خلج ٹائمز سے گفتگو میں اب بات کی تصدیق کی کہ انہیں نرسنگ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی ضرورت ہے اور ان کی خدمات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کیلئے ہماری موجودہ ضروریات اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 500 سے زائد پروفیشنل نرسز کی ضرورت ہے۔ نرسنگ ہیلتھ کیئر کے تمام پیشہ ور افراد کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ سے زیادہ ضرورت ہمارے اسپتالوں میں اہم نگہداشت کے یونٹس میں کام کرنے والی نرسز کی ہے اس کے علاوہ ویکسین لگوانے والی اور دیگر شعبوں میں بھی نرسز کی خدمات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

Source : khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button