متحدہ عرب اماراتملازمت کے مواقع

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے مواقع: اپیل کمپنی میں متعدد آسامیوں پر بھرتیاں جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل متحدہ عرب امارات میں قائم اپنے ریٹیل بزنس کے لیے متعدد آسامیوں پر بھرتیاں کر رہی ہے۔

آئی فون بنانے والی کمپنی متحدہ عرب امارات میں بزنس اینڈ آپریشن ایکسپرٹ، ٹیکنیکل اسپیشلسٹ اور متعدد دیگر آسامیوں کے لیے تخلیقی اور ٹیلنٹڈ افراد کو بھرتی کر رہی ہے۔ ان آسامیوں کے لیے پارٹ ٹائم اور فل ٹائم کام کرنے کے لیے بھرتی کی جا رہی ہے۔

ایپل متحدہ عرب امارات میں تین اسٹور چلا رہی ہے۔ دبئی میں یہ اسٹور مال آف ایمریٹس اور دی دبئی مال میں واقع ہیں جبکہ ابوظہبی میں ایپل کا اسٹور یاس مال میں واقع ہے۔

ذیل میں آسامیوں کی تفصیل اور انکے لیے ضروری اہلیت کی فہرست فراہم کی گئی ہے:

  • جینئس: نوکری کے امیدوار کو مسائل کو حل کرنے میں ماہر ہونا چاہیے اور صارفین کے ٹیکنیکل مسائل تیزی سے حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔ مزید برآں، انہیں صارفین کی اپوائنٹمنٹس کے مطابق چلنا ہوگا اور اوقات کار کاروباری ضروریات کے مطابق ہوں گے لہذا انہیں کام پر آنے اور جانے کے حوالے سے لچکدار رویہ اپنانا ہوگا۔
  • ایکسپرٹ: بطور ایکسپرٹ امیدواران کو ایپل کے صارفین کو پراڈکٹس سے متعلق معلومات فراہم کرنی ہوں گی اور ویزٹرز کو مخلص صارفین میں تبدیل کرنا ہوگا۔ مزید برآن، اس نوکری کے لیے امیدواران کے پاس سیلز اور ٹیکنالوجی سولوشنز کا تجربہ ہونا ضروری ہے اور نئی پراڈکٹس کے بارے میں سیکھنے کی اہلیت موجود ہو۔
  • آپریشن ایکسپرٹ: تیزی سے سوچنے والے، قائدانہ صلاحیتوں کے مالک اور بہترین کمیونیکیشن اسکلز کے حامل افراد اس نوکری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
  • بزنس ایکسپرٹ: اس نوکری کے لیے بنیادی اہلیت یہ ہے کہ امیدوار کو پتہ ہونا چاہیے کہ بزنسز ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کرتے ہیں اور ورک شاپس اور بریفنگ کے ذریعے کاروبار کو مزید بہتر کرنے کے بارے میں بتانا۔ بطور بزنس ایکسپرٹ امیدوار بزنس صارفین کو ایپل کے سولوشنز، ٹیکنالوجی اور سروسز کے بارے میں بتائیں گے۔
  • اسپیشلسٹ: اس آسامی کے لیے اپلائی کرنے والے امیدواروں کے پاس بہترین کمیونیکیشن اسکلز اور ٹائم مینجمنٹ کی مہارت ہونی چاہیے۔ وہ صارفین کو پراڈکٹ کے ڈائگناسز اور بہترین حل کے بارے میں بریف کریں گے۔

اس کے علاوہ ایپل درج ذیل آسامیوں کے بھرتی کر رہا ہے:

  • ٹیکنیکل اسپیشلسٹ
  • کریٹیو
  • بزنس پرو
  • بزنس ڈویلپمنٹ مینجر

ابوظہبی کے اسٹور کے لیے درج ذیل آسامیوں پر بھرتی کی جاری ہے:

  • بزنس پرو
  • جینئس
  • کریٹیو

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button