متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نوکریاں : بنکوں کو ریلیشن شپ افسران کی ضرورت، تنخواہ 7000 اور دیگر مراعات

خلیج اردو
15 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں موجود بنکوں کو ریلیشن شپ افسران کی ضرورت ہے جنہیں 7000 درہم اور مختلف مراعات دیئے جائیں گے۔

جو امیدواران اس کیلئے اپلائی کرنا چاہتے ہوں ان کیلئے لازمی ہے کہ وہ اچھے کمیونکیشن اور انٹرپرسنل اسکلز کے مالک ہوں۔ ان کے پاس سیل خاص کر کریڈٹ کارڈ فروخت کرنے کا تجربہ ہونا چاہیئے۔

بینک ان امیدواروں کو ترجیح دیں گے جو فوری طور پر بنک میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔

ریکروٹمنٹ نڈسٹری کے ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ فنانس سیکٹر متحدہ عرب امارات کے ٹاپ سیکٹرز میں سے ایک ہے جو اس سال اپنی افرادی قوت میں اضافہ دیکھے گا۔

کرونا وائرس کے بعد جیسے جیسے معیشت ٹھیک ہو رہی ہے اور بینکاری مصنوعات کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے ، بینک 2021 میں ملازمین کی بحالی کیلئے سوچ رہے ہوں گے جب انہوں نے طلب میں کمی کی وجہ سے پچھلے سال وبائی امراض کے عروج پر کئی کارکنوں کو نوکری سے نکال دیا تھا۔

درمیانے درجے کے کیریئر کی اس نوکری میں 5000 سے 7000 تک کی تنخواہ دی جائے گی۔ اس کیلئے سولہ اگست سے انیس اگست تک آفس نمبر 302 ، المسعود ٹاور ، التادوی میڈیکل سنٹر کے اوپر ، پورٹ سعید ڈیرہ دبئی میں صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک والک ان انٹرویو ہوں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button