متحدہ عرب اماراتملازمت کے مواقع

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے مواقع، واک ان انٹرویو کل سے شروع ہوں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے بینکنگ سیکٹر میں ملازمت کے خواہاں رہائشیوں کے لیے ملازمت کے شاندار مواقع۔

یو اے ای کے مقامی بینک میں سیلز آفیسرز کی بھرتی کے لیے واک ان انٹرویو کل، 3 جون کو ابوظہبی میں ہوں گے۔ اس ملازمت کے لیے اپلائی کرنے کے لیے آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ اور پرسنل لون بیچنے کا تجربہ ہونا چاہیے اور اسکے ساتھ آپ یو اے ای میں ٹیلی سیلز کا تجربہ اور بہترین کمیونیکیشن اسکلز کا حامل ہونا ضروری ہوگا۔

منتخب کردہ امیدواران کو بہترین ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات بھی دی جائیں گیں۔ واک انٹرویو کے لیے جاتے ہوئے آپ کے پاس اپنی تازہ ترین سی وی کی کاپی موجود ہونا ضروری ہے۔

واک انٹرویو آفس نمبر 501، یونائیٹڈ عرب بینک بلڈنگ، ابوظہبی میں 3 جون کو صبح 10 بجے سے شام  بجے کے درمیان ہوں گے۔

مزید برآں، ایسے امیدوار جو یو اے ای سے باہر ہیں لیکن ان کے پاس بیکنگ سیکٹر میں کریڈٹ کارڈ اور پرسنل لون کی سیل کا تجربہ ہے تو وہ بھی اس نوکری کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ ایسے امیدوار نوکری میں بھرتی کے لیے اپنی سی وی  [email protected] پر بھیج سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button