متحدہ عرب اماراتملازمت کے مواقع

متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل کے پورٹل پر 100 سے زائد نئی نوکریوں کے اشہتارات جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل کے آن لائن جاب پلیٹ فارم پر گزشتہ دو ماہ کے مقابلے میں جون اور جولائی میں نئی نوکریوں کے اشتہارات میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے یو اے ای کی جاب مارکیٹ میں بہتری کا اشارہ ملتا ہے۔

Careers.mohre.gov.ae نامی پورٹل گزشتہ سال ایسے افراد کے لیے لانچ کیا گیا تھا جو کورونا وبا کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔

جو بھی یو اے ای کے نیشنل اور تارک وطن یو اے ای میں نوکری کی تلاش میں ہیں وہ اس پورٹل پر رجسٹر کرنے کے بعد آجر کی جانب سے دی گئی نوکری کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، ایسی کمپنیاں جنہیں یو اے ای سے ملازمین کو نوکری کے لیے رکھنا وہ بھی اس پورٹل پر رجسٹر کر کے نوکری کا اشتہار دے سکتی ہیں۔

مزید برآں، جون اور جولائی کے مہینوں کے دوران اس پورٹل پر نوکریوں کے اشتہارات دیے گئے ہیں۔ نوکریاں متنوع ہیں اور یو اے ای بھر کے مختلف شعبوں سے متعلق ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button