متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ملازمتیں : مختلف کمپنیوں کی جانب سے بھرتیوں کا سلسلہ جاری ، تنخواہ پانچ ہزار درہم تک ہے

خلیج اردو
23 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں معیشت واپس اپنے راستے پر آرہی ہے اور کرونا کے اثرات سے معیشت سنبھل رہی ہے۔ ایسے میں مختلف نوکریاں ہیں جن کی تنخواہ انتہائی مناسب ہے۔

ان آسامیوں پر بھرتیاں جاری ہیں اور یہ مختلف عہدوں کیلئے مختلف اداروں میں ہیں۔ یہاں پر تنخواہ چار ہزار سے پانچ ہزار درہم کے درمیان ہے۔

ذیل میں اس کی مکمل تفصیل ہے۔

اکاؤنٹس اسسٹنٹ : شیخ زید روڈ پر ایک منجمنٹ کمپنی اکاؤنٹ اسسٹنٹ کی تلاش میں ہے جن کے پاس ایک سے دو سال کا تجربہ ہو۔ اس کیلئے تنخواہ ساڑھے تین ہزار درہم سے چار ہزار درہم کے درمیان ہے۔ اس کیلئے لنک URL – https://bit.ly/3g9drM6 پر رابطہ کرنا ہوگا۔

پرسنل سیکرٹری : دبئی میں ایک آئل اینڈ گیس کمپنی کے مالک کو ایک خاتون سیکرٹری کی ضرورت ہے۔ یہ ایک فل ٹائم جاب ہے جس کیلئے امیدوار کے پاس ایک سے دو سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔ خاتون کو محنتی اور دوستانہ رویے والی ہونا چاہیئے۔ اس پوزیشن کیلئے URL – https://bit.ly/3CV90yi لنک پر کلک کیا جائے۔

کسٹمر سروس ریپریزنٹیٹیو : ایک آٹوموبائیل کمپنی کو صارفین کیلئے نمائندہ چاہیئے جس کے پاس تجربہ ایک سے دو سال کا ہو اور منتخب شدہ صارف کو ساڑھے تین ہزار سے چار ہزار درہم کی تنخواہ ملے گی۔ امیدوار کو صارفین کے سوالات اور شکایات کا جواب دینا ہوگا۔ اس کی درخواست کیلئے لنک یہ ہے URL – https://bit.ly/3sy7AFb ۔

ڈاکومنٹس کنٹرولر : ڈیرہ میں موجود ایک کمپنی کو ڈاکومنٹس کجنٹرولر کی ضرورت ہے جہاں امیدوار کے پاس دو سال تک کا تجربہ ہو اور بنیادی ذمہ داریوں میں ڈاکومنٹس جمع کرانا اور پھر ان سے متعلق ان کی ضرورت کے وقت اس کی منجمن ٹ کرنا شامل ہے اور یہ ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ہے۔ URL – https://bit.ly/3g4LhS8

پے رول آفیسر : دبئی میں ایک کمپنی میں پے رول آفیسر کی آسامی خالی ہے جس کیلئے ماہانہ 4 ہزار سے 5 ہزار درہم تک تنخواہ کی پیشکش ہے۔ یہ نوکری مرد اور خواتین دونوں امیدواروں کیلئے ہے جہاں امیدوار کے پاس ایک سے دو سال کا تجربہ ہو۔ امیدوار کمپنی کے پے رول ڈیٹا کو ٹریک کرنے اور اس کا انتظام کرنے ، ملازمین کے معاوضے کا حساب لگانے ، اندرونی پے رول ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرنے اور دوسروں کے درمیان بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ اس کیلئے URL – https://bit.ly/3COz5yN پر کلک کیجئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button