متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : بلدیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے آسامیوں کے اشتہارات جعلی قرار دیئے، عوام صرف سرکاری ذرائع ابلاغ یا ویب سائیٹ سے شروع ہونے والی معلومات پر بھروسہ کریں

خلیج اردو
شارجہ: شارجہ سٹی بلدیہ نے ہفتے کے روز سرکاری ادارے میں ملازمت کی آسامیوں کے لیے گردش کرنے والے اشتہارات کے حوالے سے وضاحت کی ہے اتھارٹی میں دستیاب نوکریوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے نوٹس جعلی ہیں۔

ایس سی ایم نےبتایا ہے کہ ایسے اشتہارات سرکاری چینلز کے ذریعے جاری نہیں ہوئے۔ بلدیہ عوام سے کہتی ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے آفیشل کمیونیکیشن چینلز، جیسے اس کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے مصدقہ معلومات لیں۔

اس حوالے سے تجویز دی گئی ہے کہ لوگ اتھارٹی کے کال سینٹر کے ذریعے 993 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button