متحدہ عرب امارات

کیا میں سالانہ چھٹیوں کے بدلے تنخواہ کا مطالبہ کر سکتا ہوں ؟ قانون جانیے

خلیج اردو
15 اگست 2021
دبئی : کسی بھی ادارے میں کام کرتے ہوئے ملازم کا حق ہوتا ہے کہ اسے چھٹیاں ملے اور اکثر کمپنیوں میں ایک خاص تعداد میں چھٹیاں جنہیں سالانہ چھٹیاں کہا جاتا ہے ، ہوتیں ہیں۔

ایسے میں بعض دفعہ ملازم وہ چھٹیاں کسی وجہ سے نہیں کر پاتا۔ دوسرے الفاظ میں ان چھٹیوں پر بھی وہ کام کر لیتا ہے یا چھٹیاں کرنے کی نوبت ہی نہیں آتی جس حوالے سے ایک قاری نے خلیج ٹائمز سے ایک سوال پوچھا ہے جس کا جواب باقی قارئین کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

سوال : میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں جو دبئی میں موجود ہے۔ دوہزار بیس اور اکیس کی میری بہت سی چھٹیاں رہتیں ہیں جنہیں میں نے استعمال نہیں کیا ہے کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے میں سفر نہ کر سکا۔ کیا ان چھٹیوں کے بدلے میں تنخواہ کا مطالبہ کر سکتا۔

جواب : آپ کے سوال کو دیکھتے ہوئے یہ فرض کیا جاتا ہے کہ آپ ایک ایسی کمپنی میں ملازم ہے جو دبئی میں ہے ۔ ایسے میں 1980 کے ملازمے کا قانون نمبر اٹھ استعمال ہوتا ہے۔

وہ ملازم جنہوں نے بہت وقت تک کیلئے سلانہ چھٹیاں نہ کیں ہوں وہ اس کے بدلے آجر سے مطالبہ کر سکتا ہے کہ انہیں بدلے میں رقم دے۔

یہ ملازمت کے قانون کے آرٹیکل 78 کے مطابق ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملازم اپنی بنیادی تنخواہ ہاؤسنگ الاؤنس کے علاوہ سالانہ چھٹی کے دنوں کیلئے وصول کرے گا۔ تاہم اگر کام کی ضروریات اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ ملازم اپنی سالانہ چھٹی کے دوران مکمل یا جزوی طور پر کام کرتا ہے اور چھٹی کی مدت اگلے سال تک آگے نہیں بڑھایا گیا ہے تو آجر کو اس کی ادائیگی کرنی چاہیے

قانون کی مذکورہ بالا شق کی بنیاد پر آپ اپنے آجر سے سالانہ چھٹی کے ایام کے بدلے رقم ادائیگی کی درخواست کر سکتے ہیں جو آپ نے 2020 اور 2021 میں نہیں لی ہے۔ مزید یہ کہ سالانہ چھٹی کے بدلے رقم جو کہ ملازم نے حاصل نہیں کی صرف بنیادی تنخواہ میں شامل ہے اور کسی بھی قسم کا کوئی الاؤنس اس میں موجود ہے۔

اگر آپ کا آجر غیر استعمال شدہ چھٹی کیلئے آپ کو نقد رقم ادا کرنے کا خواہشمند نہیں ہے تو وہ آپ سے جمع شدہ چھٹیاں حاصل کرنے کیلئے کہہ سکتا ہے۔

یہ کام آجر کا ہے کہ وہ ملازم کی سلانہ چھٹیوں کو شیڈول کرے۔ وہ ایسا بھی کر سکتا ہے کہ ان چھٹیوں کو دو حصوں میں تقسیم کرے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button