متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کیا استعفیٰ دیئے بغیر میں اپنی گریجوٹی فنڈ کیلئے درخواست دے سکتا ہوں؟

خلیج اردو
یکم اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات دنیا بھر سے آنے والے شہریوں کو جہاں باعزت روزگار دیتا ہے وہاں امارات کا قانون ان ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ بھی کرتا ہے۔ ایسے میں قانون کے بارے میں جاننا اہم ہے۔ ایک شہری نے خلیج ٹائمز سے ایک سوال پوچھا ہے جس کا جواب قارئین کیلئے سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔

سوال : ممکن ہے کہ یہ عجیب لگے لیکن کیا ایسا ممکن ہے کہ میں اپنی نوکری سے استعفی دیئے بغیر اپنی گریجوٹی فنڈ کیلئے درخواست دے سکتا ہوں؟ میں دبئی میں ایک کمپنی میں گزشتی بیس سالوں سے کام کررہا ہوں اور میری بیٹی کی شادی کیلئے مجھے رقم کی ضرورت ہے۔

جواب : آپ کے سوال کو دیکھتے ہوئے یہ فرض کیا جاتا ہے کہ آپ متحدہ عرب امارات میں قائم ایک کمپنی میں کام کررہے ہیں اسی وجہ سے ملازمت کا وفاقی قانون نمبر 8 جو 1980 کا ہے ، لاگو ہوتا ہے۔

یہ جان لیں کہ روزگار کا قانون ملازم کو گریچواٹی کی ادائیگی کے حوالے سے خاموش ہے جب کہ وہ ملازم ہے۔ عام طور پر ، گریچواٹی کا حساب اس وقت کیا جاتا ہے جب آجر اور ملازم کا رشتہ ختم ہوتا ہے، جیسا کہ ایمپلائمنٹ قانون کے آرٹیکل 132 میں ذکر کیا گیا ہے ۔

ایک ملازم گریجویٹی فنڈ کا تب حقدار ہے جب اس کی ملازمت کا آخری سال ہو اور قانون کی شق 120 کی وجہ سے اسے ٹرمینیٹ نہ کیا گیا ہو۔

آپ کے اپنی آجر کے ساتھ دیرپا تعلقات کی وجہ سے آپ تحریری درخواست میں گریجویٹی کیلئے درخواست کر سکتے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے آپ کا آجر آپ کو فنڈ جاری کر سکتا ہے۔

ایسے میں جب وقت سے پہلے آپ نکو گریجوٹی فنڈ جاری کیا جائے ، آجر آپ سے تحریری طور پر ضمانت لے سکتا ہے تاکہ آپ بعد میں گریجویٹی کا دعویٰ نہ کریں۔

اس کا متبادل بھی ہے کہ آپ اپنے آجر کو درخواست دیں کہ وہ آپ کو قرضہ دیں۔ آپ کو یہ بھی تجویز کیا جاتا ہے کہ بہتر رہنمائی کیلئے آپ انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کے وزارت سے رابطہ کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button