متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : عوامی مقامات یا سوشل میڈیا پر کسی کی توہین کرنا مہنگا پڑے گا

خلیج اردو
16 مئی 2021
دبئی : دبئی پولیس کے استعاثہ نے عوامی مقامات یا سوشل میڈیا پر توہین امیز پیغامات اور کلمات کے حوالے سے عوام کو خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے حکام نے کھڑے احتساب کا عندیہ دیا ہے۔

وکلاء نے وضاحت کی ہے کیسے دبئی میں ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر نامناسب زبان یا نفرت انگیز مواد کی وجہ سے آپ کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ایک سنیئر لیگل کنسلٹنٹ کریم ہشم ٹیلیب کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کے اشاروں کے ذریعہ ، یا توہین آمیز حرکتوں ، یا کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز یا پریشان کن اقدام کے ذریعہ پبلک پلیس میں کسی کی توہین کرنے پر کم سے کم 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ اگر مذکورہ حرکت کسی عورت یا 15 سال یا اس سے کم عمر لڑکے کے خلاف کیا جائے تو متعلقہ شخص کو ایک سال قید اور 10 ہزار جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

ٹیلیب نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے فیڈرل پینل کوڈ کے آرٹیکل 358 میں کہا گیا ہے کہ جس کسی نے بھی واضح طور پر کسی کے بےحرمتی کا ارتکاب کیا ہے اسے 6 ماہ تک قید کی سزا سنائی جائے گی۔ اگر کسی نے کسی لڑکی یا 15 سال سے کم عمر کے لڑکے کے ساتھ نازیبا حرکت کی تو اسے کم سے کم ایک سال کیلئے قید کی سزا سنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص کسی عورت کے خلاف توہین ، زیادتی یا بدکاری کا مرتکب ہوتا ہے اسے ایک سال قید اور 10،000 درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ اگر مرد کسی ایسی جگہ پر داخل ہونے کیلئے کسی عورت بننے کا ناٹک کرتا ہے جہاں صرف خواتین کو ہی اجازت دی جاتی ہے تو پھر یہ ایک غیر مہذبانہ فعل سمجھا جاتا ہے۔

کریم نے بتایا کہ مثال کے طور پر اگر مرد کسی مرکز یا خواتین کے سلون میںں داخل ہونے کیلئے خواتین کے کپڑے پہنتا ہے تو اسے ایک سال تک قید یا ایک دس ہزار جرمانہ یا دونوں کی سزا ہوسکتی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button