متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی قیادت نے الجزائر کے سابق صدر کی وفات پر تعزیت کی ہے

خلیج اردو
18 ستمبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے الجزائر کے سابق صدر عبدالعزیر بوتفلیقہ کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد و متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی اسی طرح کی تعزیت کی ہے۔

بوتفلیقہ جمعہ کے روز 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ سرکار ٹیلی ویژن نے صدر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان میں تصدیق کی ہے۔

ان کے جانشین ٹیبون کے ایک بیان نے بوتفلیقہ کے ماضی کو فرانس سے آزادی کی جنگ میں ایک جنگجو کے طور پر یاد کیا اور کہا کہ ان کے اعزاز کیلئے تین دن تک جھنڈے کو سرنگوں کیا جائے گا۔

بوتفلیقہ نے اپریل 2019 میں اپنے استعفیٰ سے قبل شمالی افریقہ کے ملک پر دو دہائیوں تک حکومت کی تھی جب سڑکوں پر مظاہروں نے پانچویں مدت کیلئے ان کو مینڈیٹ فراہم نہیں کیا۔

2013 میں فالج کے بعد ان کی روانگی سے پہلے وہ عوامی طور پر کافی کم دیکھائی دیئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button