متحدہ عرب امارات

شہزادہ عبدالکریم بن سعود کے انتقال پر متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے سعودی بادشاہ سے تعزیت کی ہے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان نے خادم حرمین شریفین سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ایک تعزیتی کیبل بھیجا ہے جس میں شہزادہ عبدالکریم بن سعود بن عبدالعزیز آل کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی دو مقدس مساجد کے متولی کو تعزیت کا ایک ایسا ہی کیبل بھیجا ہے جس میں مرحوم کے ایثال کیلئے دعا کی گئی ہے اور غمزدہ خاندان سے اظہار یک جہتی کیا گیا ہے۔

یہ متحدہ عرب امارات کی روایات ہیں کہ وہ ہمیشہ سے اپنے دوست ممالک کے ساتھ غم اور خوشی کے لمحات میں کھڑے ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے حکمران خود دلچسپی لیتے ہیں۔ جہاں تک سعودی عرب کا تعلق ہے تو یو اے ای کی قیادت نے ہمیشہ سعودی شاہی خاندان اور عوام کا ہر غم کی گھڑی میں ساتھ دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button