متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے امیر کویت کو اقتدار ملنے کی دوسری سالگرہ پر تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو اقتدار ملنے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔

ملک کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی اسی طرح کا پیغام امیر کویت کو بھیجا ہے جس میں انہیں مستقبل میں ترقی اور خوشحالی پانے کیلئے نیک خوہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ نواف الاحمد الجابر الصباح 30 ستمبر 2020ء کو امیر کویت اور ملکی افواج کے سربراہ بنے۔ وہ 29 ستمبر 2020ء کو اپنے بھائی صباح الاحمد الجابر الصباح کی وفات کے بعد ان کے جانشین کے طور پر تخت نشین ہوئے۔ اس سے قبل رویات کے مطابق ابہیں 7 فروری 2006ء کو ولی عہد شہزادہ نامزد کیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button