متحدہ عرب امارات

فرانس کے صدر کا دوبارہ انتخاب : متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغامات اور فرانس سے بہتر تعلقات کے عزم کا آعادہ

خلیج اردو
ابوظبہی : صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے ایمانوئل میکرون کو فرانس کے بطور صدر دوبارہ منتخب پر مبارکباد کا ایک کیبل بھیجا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شیخ خلیفہ نے فرانس کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی حاصل کرنے میں میکرون کی مسلسل کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اپنے عوام کی مشترکہ بھلائی اور مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فرانسیسی صدر کو مبارک باد کا پیغام نیک خواہشات کے ساتھ بھیجا ہے۔ انہوں نے فرانس کے ساتھ مختلف شعبوں میں موجود تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ابوظبہی کے ولی عہد اور ملک کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے فرانسیسی صدر کو انتخاب جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کامیابیوں کی نیک خواہش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button