متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی قیادت نے شاہ سلمان کو کامیاب میڈیکل ٹیسٹ پر مبارک باد اور دعائیں دی ہے

خلیج اردو
ابوظبہی :متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، اور ابوظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے سعودیہ کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیر کو مبارک باد دی ہے۔

جدہ کے فیصل سپیشلسٹ اسپتال میں کامیاب طبی ٹیسٹ کروانے کے بعد خادم حرمین شریفین اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی لحاظ سے صحت مند قرار دیا گیا ہے جس پر یو اے ای کی قیادت نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ شاہ سلمان کو اچھی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے ۔شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب اور اس کے عوام کے لیے مزید ترقی، خوشحالی، سلامتی اور امن کی دعا بھی کی گئی ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے نے شاہی عدالت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ اتوار کی سہ پہر کولونوسکوپی کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر آرام کرنے کے لیے کچھ دیر اسپتال میں ہی رہیں گے۔

اس حوالے سے سرکاری نیوز اینجسی کا کہنا ہے کہ کولونوسکوپی کا نتیجہ بالکل تسلی بخش ہے۔ تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ شاہ سعودیہ کب تک اسپتال میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ 86 سالہ شاہ سلمان نے 2020 میں لبلبے کی سرجری کرائی تھی۔ مارچ میں ان کے ہارٹ پیس میکر کی بیٹری تبدیل کرائی گئی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button