متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: گرد آلود یا گندی گاڑی لمبے عرصے تک پارکنگ میں چھوڑنے کیصورت میں گاڑی ضبط ہو سکتی ہے

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ لمبے  عرصے سے اپنے ملک میں مقیم ہیں یو اے ای واپس نہیں جا پائے تو یاد رکھیے کہ دبئی میں پارک کی گئی آپ کی گاڑی زیادہ گرد آلود نہ ہو، اور اگر ایسا ہے تو آپ کو اسے دھلوانے کو کوشش کرنی ہوگی۔

خاص طور پر اگر گاڑی کسی عوامی مقام پرپارک کی گئی ہے، کیونکہ متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق دھول مٹی یا کیچڑ سے گندی ہو جانے والی گاڑیاں اگر لمبے عرصے سے ایک جگہ پر پارک ہیں تو نہیں ضبط کر لیا جائے گا۔

دبئی میونسپلٹی کی مائی وہیکل نامی کمپین کے تحت اگر آپ کی گاڑی ایک لمبے عرصے سے ایک جگہ پر پارک ہے اور وہاں کھڑٰی گندی ہو رہی ہے اور شہر کی خوبصورتی میں متاثر کر رہی ہے تو آپ کو ایک نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کی گاڑی شہر کی خوبصورتی پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔

گاڑی نہ دھولانے اور کسی دوسری جگہ پارک نہ کرنے کی صورت میں کیا ہوگا؟

دبئی میونپسلٹی کی جانب سے آگاہی مہم کے تک یو اے ای بھر میں عمارتوں پر لگائے گئے اشتہارات کے مطابق گاڑی ایک لمبے عرصے تک نہ دھلوانے اور ایک ہی جگہ پارک ہونے کی صورت میں حکام درج ذیل کاروائی کر سکتی ہے:

1۔ ایسی صورتحال میں سب سے پہلے گاڑٰی کے مالک کو اس کے نمبر پر میسج پر ایک نوٹفیکیشن بھیجا جائے گا یا گاڑی پر ایک اسٹیکر لگایا جائے جس میں مالک کو گاڑی کے حوالے سے مطلوبہ ایکشن لینے کی درخواست کی جا ئے گی۔

2۔ اگر نوٹیفکیشن کے بعد بھی گاڑی دھولائی نہ گئی یہ پارکنگ سے نہ ہٹائی تو بلدیہ گاڑی کو بلدیہ کے کباڑ خانے منتقل کردے گی۔

بلدیہ سے گاڑی واپس لینے کا طریقہ کار:

ایسی گاڑیاں بلدیہ کے اسکریپ یارڈ منتقل کرنے کے بعد اگر چھ ماہ کے اندر مالک کی طرف سے واپس طلب کی جائے تو اسے 1381 درہم جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور اس کےعلاوہ بلدیہ کے جرمانے، سٹوریج فیس اور دیگر فیسیں ادا کرنی ہوں گیں۔

3۔ اور اگر گاڑی چھ ماہ کے اندر گاڑی کے مالک کی جانب سے واپس نہ لی گئی تو گاڑی چھ ماہ بعد نیلام کردی جائے گی۔

گندی گاڑی چھوڑنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

پارکنگ میں گندی گاڑی لمبے عرصے تک چھوڑنے کی صورت میں 500 درہم جرمانہ ہوگا۔

کیا گاڑی کی رجسٹریشن کےساتھ رجسٹر موبائل نمبر تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

اگر گاڑی کی رجسٹریشن کے وقت دیا گیا نمبر اب آپ کے استعمال میں نہیں ہے تو آپ درج ذیل طریقے سے وہ نمبر تبدیل کروا سکتے ہیں:

1۔ آر ٹٰی اے کو اس نمبر پر کال کریں 8009090

2۔ وہیکل لائسنسنگ سروس کا انتخاب

3۔ گاڑی کا نمبر اور تصدیق کے لیے درکار دیگر معلومات دیں

4۔ چوتھے مرحلے میں اپنا نیا نمبر درج کریں۔ اس کے بعد حکام کی جانب سے آپ کو نیا نمبر اپ ڈیٹ ہونے کے حوالے میسج موصول ہوجائےگا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button