متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے مقامی اسٹارٹ اپ نے یورپ انوویشن ایوارڈ جیت لیا

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظہبی میں ایک اماراتی کی جانب سے قائم ڈیپ ٹیکنالوجی سٹارٹ کو یورپ میں ایک اعلیٰ اعزاز سے نواز گیا ہے۔

منہت ایک اسٹارٹ اپ جو سمندر کے پسنی کع تسشہ سعر صاف پانی میں بدلتا ہے، نے ممتاز واٹر یورپ انوویشنز 2022 ایس ایم ایز ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

اسٹارٹ اپ کے بانی ڈاکٹر سعید الاحسن کو ایوارڈ پیش کرتے ہوئے واٹر یورپ نے نوٹ کیا کہ یہ تسلیم منہت کے پائیدار پانی اور تیرتے فارم کے حل کے لیے دیا جارہا ہے۔

قدرتی پانی صاف کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے یہ انوویٹیو ڈیوائس آبپاشی کے استعمال کے لیے کھلے پانی کی سطحوں سے پانی کی پائیداری پیدا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

مینہت کی نئی تکنیک کھلے پانی کے علاقوں سے بخارات کو گھیرتا ہے۔ پانی کے بخارات بننے کے بعد پانی کی بوندوں کی شکل میں گاڑھا ہو کر جمع ہو جاتا ہے۔ اس عمل کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں ہے اور اس میں کاربن ڈھائی آکسائیڈ کا اخراج صفر ہے۔ اس پانی کو فوری طور پر کھیتوں میں فصلوں کی آبپاشی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ابوظہبی کے شہری ڈاکٹر الاحسن ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد بہت پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں واٹر یورپ ایس ایم ای انوویشن ایوارڈ حاصل کرنے پر مینہٹ پر خوشی ہے۔

یہ سٹارٹ اپ 2019 میں تشکیل دیا گیا تھا اور ابوظہبی کے مختلف مقامات پر ایک پروٹو ٹائپ آزمایا گیا ہے۔

منہت کے شریک بانی وشنو وجیان پلئی کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے، نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ سمال اینڈ میڈیل انٹرپرئیززکو تسلیم کرتا ہے جو حل اور ٹیکنالوجی دونوں کے لحاظ سے انوویٹیو ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا اگلا مقصد پائلٹ فلوٹنگ فارم پراجیکٹ کو تعینات کرنے کے لیے سیڈ فنڈز کو محفوظ کرنا ہے۔

اس سے قبل منہت نے فوڈ فار فیوچر سمٹ، ایکسپو 2020 دبئی میں یو اے ای کی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات اور اقوام متحدہ کے ایف اے او کے زیر اہتمام تھوٹ فار فوڈ 2022 مینا ایگری فوڈ ٹیک چیلنج اپنے نام کیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button