متحدہ عرب امارات

کیا آپ عرب امارات میں اپنے غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟ ابوظہبی پولیس نے طریقہ کار بتا دیا

خلیج اردو

ابوظبہی: ابوظبہی پولیس کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کے مطابق 600 درہم کی فیس کے عوض مخصوص بیرونی ممالک اور خلیجی ممالک سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کو متحدہ عرب امارات کے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

 

سروس کو استعمال کرنے کے لیے درخواست دہندگان کو ایمریٹس کی آئی ڈی، تسلیم شدہ ممالک میں سے کسی ایک سے اپنا اصل غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس اور لائسنس کا عربی میں ترجمہ درکار ہوگا۔ اصل لائسنس ویلیڈ اور مستقل ہونا چاہیے۔

 

پولیس کے مطابق درخواست دہندگان کیلئے لازم ہے کہ آنکھوں کا معائنہ بھی مکمل کیا ہو اور انہیں متحدہ عرب امارات کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔

 

اس سروس سےابوظہبی پولیس سمارٹ ایپلیکیشن، ابوظہبی پولیس کی ویب سائٹ یا کسٹمر سروس سینٹرز کے ذریعے استفاد کیا جا سکتا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button