متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ماجد الفتیم گروپ نے اپنے ہردلعزیز بانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

خلیج اردو
ابوظبہی :ماجد الفتیم گروپ آف کمپنیز نے اپنے محبوب بانی کو جمعہ کے روز ایک بیان میں خراج عقیدت پیش کی ہے۔ یہ اس کے بعد ہوا جس بزنس گروپ کے بانی کا انتقال ہوا۔

الفتیم گروپ نے ایک پیغام میں کہا کہ ہم گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ اعلان کررہے ہیں کہ ہمارے ہر دلعزیز بانی کا 17 دسمبر 2021 کا انتقال ہوا ہے۔

گروپ کے بانی ماجد الفتیم ایک بصیرت مند کاروباری شخصیت تھے جنہوں نے پورے خطے میں کاروبار کا رخ ہی بدل دیا اور ان کی زندگی بھر کی کامیابیاں بہت سے لوگوں کیلئے اور خاص طور پر ماجد الفتیم گروپ آف کمپنیز کیلئے متاثر کن ہیں۔

یہ گروپ مرحوم کے واضح احساس کے گرد بنایا گیا تھا۔ ہمارے نیک خیالات اور دعائیں اس مشکل وقت میں ماجد کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔

الفتیم مضبوط، عالمی معیار کے نجی شعبے کے اداروں اور پائیدار اقتصادی ترقی اور انسانی ترقی کو آگے بڑھانے پر یقین رکھتا تھا۔ انہوں نے اس مقصد اور وژن کو حقیقت میں بدلنے کیلئے انتھک محنت کی جو دوسروں کیلئے رول ماڈل کا کام کرتا ہے۔

تعزیتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کاروبار اور ثقاقت میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button