متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پہاڑ سے گرنے والے شخص کو ریسکیو کر لیا گیا

خلیج اردو
دبئی: اٹھائیس سالہ عرب شخص کو سول ڈیفنس فورس نے ریسکیو کر لیا ہے جب وہ راس الخیمہ کے شامال کے علاقے میں پہاڑوں سے جاگرا تھا۔

گرنے کی وجہ سے اس کا کندھا ٹوٹ گیا تھا۔

راس الخیمہ میں سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جنرل محمد عبداللہ الزابی کا کہنا ہے کہ آپریشن روم کو شام 6:43 پر حادثے کی اطلاع ملی۔

اس نے نشاندہی کی کہ سول ڈیفنس کی پیشہ ورانہ افراد پر مشتمل ٹیم جائے وقوعہ پہنچی جہاں ان کو معلوم ہوا کہ اس نوجوان کو پہاڑوں پر چڑھنے میں مسئلہ درپیش ہورہا تھا۔

اس نے بتایا کہ زخمی شخص تک پہنچنے کیلئے سول ڈیفنس کی ٹیم کو پیدل جانا پڑا تاکہ حفاظت کو برقرار رکھا جا سکے۔ اس آدمی نے اپنا کندھا توڑوایا تھا۔

اس نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اس کے بعد ضروری علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا۔

برگیڈیئر الزابی نے پہاڑی علاقوں کی سیر کو جانے والوں سے کہا ہے کہ وہ کردرے اور پیچیدہ پہاڑی علاقوں میں نہ جائیں جب وہ پہاڑوں کی سیر کو جارہے ہوں۔

انہوں نے کسی مشکل صورت حال سے بچنے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔ اس طرح سے گائیڈلائز پر عمل کرکے ہی مشکل صورت حال سے بچا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button