خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: عدالت کا اپنے کولیگ کے بارے میں غیرمناسب گفتگو کرنے اوراس پر منشیات کے استعمال کا الزام لگانے پرایک شخص کو درہم 1,100 جرمانہ

خلیج اردو: فجیرہ عدالت نے ایک 35 سالہ عرب ملازم کو کام کی جگہ پر گپ شپ کرتے ہوئے اپنے ساتھی کارکن کی توہین اور بدنام کرنے پر 1,100 درہم جرمانہ کیا ہے۔

کیس کے کاغذات میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو اپنے ساتھی کارکنوں کے سامنے بدنام کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ وہ منشیات کا استعمال کرتا ہے اور اسکا پولیس کے پاس ریکارڈ موجود ہے۔

تفتیش کے دوران، شکایت کنندہ نے بتایا کہ ملزم نے اسے اپنے کام کی جگہ پر منشیات کے استعمال اور دھوکہ دہی کا الزام لگا کر بدنام کیا تھا۔

دو گواہوں نے گواہی دی کہ وہ ملزم کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے جب اس نے تبصرہ کیا کہ شکایت کنندہ کو منشیات کے استعمال کی وجہ سے اس کی سابقہ ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا – اور اسکی اپنی ایک ہسٹری ہے-

پبلک پراسیکیوشن نے ملزم کو توہین آمیز الفاظ کے الزام میں عدالت کے سامنے پیش کیا جس سے کسی کی عزت اور وقار مجروح ہوئی۔

مقدمے کی جانچ کرنے کے بعد، فجیرہ عدالت نے ملزم پر 1,100درہم جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا، اور اسے 50 درہم مقدمہ کی فیس ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button