متحدہ عرب امارات

اسپورٹس کلب کے شائقین کی توہین کرنے پر ایک شخص پر 50,000 درہم کا جرمانہ کردیا گیا، سوشل میڈیا استعمال پر بھی پابندی لگا دی

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات کے ایک اسپورٹس کلب کے شائقین کی ٹویٹر پر توہین کرنے والے شخص پر 50,000 درہم جرمانہ عائد کرکے اس شخص کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 

العین اپیلنٹ کورٹ نے مذکورہ شخص کے استعمال کردہ آلات کو ضبط کرنے اور جرم سے متعلق تمام معلومات کو حذف کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس شخص کو ایک سال کے لیے ٹوئٹر استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

 

عدالت نے ملزم کو آن لائن قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزم نے ٹوئٹر پر نامناسب تصاویر پوسٹ کیں جو اسپورٹس کلب کے شائقین کے لیے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں تھیں۔

 

ملزم نے جو تبصرے کیے وہ غیر ضروری اور توہین آمیز تھےتھے، حکام نے بتایا کہ ملزم نے اسپورٹس کلبوں اور شائقین کے درمیان باعزت اور دوستانہ مقابلے کو مدنظر رکھتے اور کھیلوں سے متعلق اخلاقی رویے اور قواعد کی پابندی کے خلاف تبصرے کیے۔

 

استعاثہ عامہ نے ملزم کو عدالت کے حوالے کرتے ہوئے فٹ بال کے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ کھیلوں کی اخلاقیات پر عمل کریں اور کسی بھی شخص یا ادارے کو ناراض نہ کریں۔ پرسیکیوشن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام دوسروں کے خلاف توہین آمیز الفاظ، اشارے استعمال کیے بغیر یا قانون کی خلاف ورزی کیے بغیر مثبت رویوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

 

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button